APHC-AJK

فاروق رحمانی کی کشمیریوں پر نظررکھنے کے لیے ان کے جسموں پر جاسوسی کے آلات لگانے کی مذمت

Faroo Rehmaniاسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے بھارتی حکام کی طرف سے ضمانت پر رہا ہونے والے کشمیریوں پر نظررکھنے کے لیے ان کے جسموں پر جاسوسی کے آلات لگانے کی شدیدمذمت کی ہے۔
محمد فاروق رحمانی نے آج ایک بیان میںکہا کہ سرینگر کے رہائشی 65سالہ غلام محمد بٹ کے جسم پر جی پی ایس آلہ لگانا خطے میں سیاسی کارکنوں کے خلاف اس طرح کے اقدام کی پہلی مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ غلام محمد کے ٹخنے پر ایک ٹریکر جسے گلوبل پوزیشننگ سسٹم (GPS) کہا جاتا ہے، لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے بھارتی ایجنسیوں کو ضمانت پر رہا ہونے والے کشمیریوں اوردیگر آزادی پسندوں کی نگرانی میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پرامن کشمیریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی تازہ ترین مثال ہے۔فاروق رحمانی نے کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کومقبوضہ جموں و کشمیر میں اس طرح کی ظالمانہ کارروائیوں سے روکنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button