جموں

جموں خطے سے تعلق رکھنے والے حریت رہنما محمد حنیف کالس انتقال کرگئے

337873628_102845259431450_4119709660612049468_nجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے سے تعلق رکھنے والے حریت رہنما اور جموں و کشمیر پیر پنجال پیس فائونڈیشن کے چیئرمین محمد حنیف کالس انتقال کرگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان کی عمر 62سال تھی۔مرحوم ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقے گونتھل میں پیدا ہوئے۔ طالب علمی کے زمانے میں ہی آزادی کی تڑپ دل میں انگڑائیاں لینے لگی۔تعلیم مکمل کی تو محکمہ تعلیم میں بطورِ اسکول ٹیچر بھرتی ہو گئے۔ تحریک آزادی جموں وکشمیر میں سرگرم کردار ادا کرنے پرقابض حکام نے ملازمت سے بر طرف کر دیا ۔مرحوم نے کئی سال تک بھارتی جیلوں میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اوردیگر حریت رہنمائوں چوہدری شاہین اقبال،حکیم عبد الرشید ، غلام نبی وار ،محمد عاقب،اسرار احمد، ایڈوکیٹ مزمل ، قاضی عمرن اورخالد شبیر نے محمد حنیف کالس کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ۔ انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button