جموں

مقبوضہ کشمیر : اساتذہ کی تقرریوں اور تبادلوں کیخلاف طالبات کا احتجاج 

 

 

protest-01جموں 05اگست (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول بانیہال کی طالبات نے ہندوتوا نظریہ سے وابستگی کی بنیاد پر اساتذہ کی تقرریوں اور تبادلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ضلع رام بن کے اس قصبے سے گزرنے والی سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔

احتجاج میں شامل طالبات کاکہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بانیہال میں 537 طالبات زیر تعلیم اورسکول کے 14 منظور شدہ لیکچرار آسامیوں پر صرف 6 ٹیچرزکو تعینات کیا گیا ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، ریاضی اور معاشیات کے اساتذہ کا تبادلہ کیا گیا اور خالی آسامیوں کو پر نہیں کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ طلبہ کے تعلیمی مستقبل کی پرواہ کیے بغیر  ہندوتوا نظریے کی بنیاد پر تقرریوں یا تبادلوں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ حالیہ ٹرانسفر آرڈر کے مطابق جموں و کشمیر کے  فزکس، کیمسٹری، بیالوجی ، ریاضی اور اکنامکس کے لیکچراروں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی خالی اسامی پر تعینات نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button