جموں

رام بن : زمین دھنسنے سے 3سو سے زائد افرد بے گھر

landddddd

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں زمین دھنسنے کے باعث 30کے قریب مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میںساڑھے تین سو کے لگ بھگ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رام بن گول روڈ پر پرنوٹ گاو¿ں میں 30 مکانات مکمل طور پر تباہ، 10میں شدید شگاف پڑ گئے جبکہ20 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔ مکانات تباہ ہو جانے کے سبب تین سو سے زائد افرد اپنے گھریلو سازو سامان اور مویشیوں سمیت کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

گول اور رام بن کے درمیان سڑک کا رابطہ بھی منقطع ہوچکا ہے۔ بجلی کے چار ٹاورز اور ایک رسیونگ سٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button