بھارت

اترپردیش :حلال مصنوعات پر پابندی، لکھنو میں چھاپوں کا سلسلہ جاری

download (4)لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی طرف سے حلال ٹیگ والی مصنوعات پر پابندی کے عائد کئے جانے کے بعد فوڈ سیفٹی اینڈ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے دکانوں اور ملٹی اسٹوروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوگی حکومت نے ریاست میں حلال لیبل والی مصنوعات بشمول بیکری اورڈیری کی مصنوعات، چینی، خوردنی تیل، ملبوسات اور ادویات کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے انکی فروخت پرپابندی عائد کر دی ہے ۔ فوڈ سیفٹی اینڈ ایڈمنسٹریشن نے دارلحکومت لکھنو کے کئی علاقوں میں واقع دکانوں اور ملٹی اسٹورز پر چھاپے مارے ۔ ایف ایس ڈی اے کے اسسٹنٹ کمشنر ایس پی سنگھ نے میڈیا کوبتایا کہ لکھنو کے علاقوں بشمول گومتی نگر، علی گنج، حضرت گنج، نڑھی اور وکاس نگر میں اسپینسر فن مال، برنوال جنرل اسٹور، اپنا میگا مارٹ، دی نیو ریٹیل شاپ ، پپو اسٹوراور دیگر مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس دوران اسٹور زآپریٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ حلال لیبل والی مصنوعات فروخت نہ کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button