بھارت

بی جے پی نے کیجریوال کو قتل کرنے کی سازش شروع کر دی ہے، نائب وزیر اعلیٰ نئی دلی

download (3)نئی دلی26نومبر(کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسودیا نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) گجرات اور دہلی کارپوریشن انتخابات میں اپنی شکست سے اتنی خوفزدہ ہے کہ اس نے اب دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو قتل کرنے کی سازش شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سسودیا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گجرات کھونے کے خوف سے تنک آکر اب بی جے پی عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال کو مارنے کی سازش کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی رہنما منوج تیواری کھلے عام کیجریوال کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس پر انکے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button