ٹویٹر نے مسلمانوں کو پھانسی پر لٹکاتے ہوئے کارٹون کے ساتھ بی جے پی کی پوسٹ ہٹا دی
احمد آباد 21 فروری (کے ایم ایس)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے بی جے پی گجرات یونٹ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک کارٹون کو ہٹا دیا ہے جس میں 2008 کے احمد آباد دھماکوں کے کیس میں 38 مسلمانوں کو سزائے موت سنائے جانے والے خصوصی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیاہے۔ کارٹون میں بی جے پی مسلمانوں کو ایک ہی رسی سے باندھ کر پھانسی پر لٹکاتے ہوئے دکھایا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق2008 کے سلسلہ وار دھماکوں کے فیصلے سے متعلق پوسٹ کو ٹویٹر نے کسی کی جانب سے اس کے خلاف رپورٹ کرنے کے بعد ہٹا دیا ہے۔گجرات بی جے پی کے ترجمان یگنیش ڈیو نے کہا کہ یہ ٹویٹ عدالت کے فیصلے کے جواب میں کی گئی ہے۔کارٹون میں مردوں کو ٹوپیاں پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جو پھندے کے ساتھ لٹک رہے ہیں۔ اس کے پس منظر میں ایک ترنگا اور ایک تصویر ہے جس میں بم دھماکے کے منظر کو دکھایا گیاہے جس کے اوپری دائیں کونے پر”ستیامیو جیتے“لکھا ہوا ہے۔