بھارت

منی پور: کوکی قبائل کے چار اغوا شدہ افراد میں سے دو کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

4 kukies

امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع کانگ پوکپی میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ سے اغوا کیے گئے کوکی(عیسائی) قبائل کے چار افراد میں سے دو کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہے۔ کوکی افراد کو میتی (ہندو) قبیلے کے لوگوں نے اغوا کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کوکی افراد کو منگل کی صبح کانگچپ چنگکھونگ گاو¿ں کی چیک پوسٹ کے قریب اغوا کیا گیا تھا۔ میتی قبیلے کے لوگوں نے انہیں فورسز اہلکاروں کی موجودگی میں اس وقت اغوا کیا جب وہ شادی کی ایک تقریب میں جارہے تھے۔اغوا کیے گئے افراد میں سے ایک خاتون بھی شامل تھی۔ ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ دو مرد تاحال لاپتہ ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button