مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں مسلمان منظم ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں، پاسبان حریت جموں کشمیر

مظفرآباد31 اکتوبر (کے ایم ایس )
پاسبان حریت جموں کشمیر کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے بھارتی ریاست تری پورہ میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مساجد اور مسلمانوںکے گھروں اور دیگر املاک پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندو توا حکومت کی نفرت انگیزپالیسوں کا شاخسانہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عزیز احمد غزالی نے مظفر آباد میں ایک بیان میں کہا کہ مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی فرقہ پرست حکومت نے بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف نفرت کے جو بیج بوئے ہیں یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ اس وقت پورے ملک میں مسلمان ظلم وستم اوراور منظم دہشتگردی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تری پورہ میں مساجد، مدارس ، مسلم بستیوں اور مسلمانوں کے کاروباری مراکز پر حملے اور انہیں نذرآتش کرنا بدترین دہشت گردی ہے۔ عزیر احمد غزالی نے متاثرہ مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ہندو توا کے غنڈوں سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button