مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برداری بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں اسکے جنگی جرائم پر جواب دہ بنائے

اسلا م آباد22 ستمبر (کے ایم ایس )
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں جاری خونریزی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی ختم کرانے کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی تیزی سے بگڑتی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مودی کی برسر اقتدار آنے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر تباہی کے دہانے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی فسطائی حکومت کے دور میںجموں و کشمیر کی صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مظلوم کشمیریوں میں مزید عدم تحفظ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔محمود احمد ساغر نے کشمیر کے بارے میں بی جے پی کی طاقت کے وحشیانہ استعمال کی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیاچاہیے اوربھارتی فوجیوںکی طرف سے جاری جنگی جرائم کی تحقیقات کرانی چاہیے ۔
ادھر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین نے ایک اور بیان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی ہے اور اس دیرینہ تنازعے کو ہمیشہ تمام عالمی فورموںپر اجاگر کیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button