مقبوضہ جموں و کشمیر
این آئی اے کا پلوامہ میں مدرسے پر چھاپہ
سرینگر10مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک مدرسے پر چھاپہ مارا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پولیس کے ہمراہ ضلع کے علاقے توش کلاں میں دارالعلوم پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔ چھاپہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے سلسلے میں تھا جس میں رواں سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں بھارتی فوجیوں نے دو نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔