مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ اور اوآئی سی مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی ٹیمیں بھیجیں

WhatsApp Image 2023-11-29 at 1.37.05 PMاسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کو درپیش مشکلات اور کشمیری نظربندوں کی حالت زار کانوٹس لیں اور علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اپنی ٹیمیں بھیجیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کا ایک اجلاس اسلام آباد میں کنوینر محمواحمد ساغر کی صدارت میں ہوا جس میں این آئی ٹی سرینگر میں زیر تعلیم ایک بھارتی طالب علم کی طرف سے رسول پاکۖ کی شانِ رسالت میں گستاخی کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس میں کہاگیاکہ پیغمبر اسلام ۖ کی شان میں گستاخی ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود احمد ساغر نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری غیر قانونی گرفتاریوں، کشمیری طلبا ء کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمات کے ندراج، کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی اور لوگوں کی جائیدادوں کی ضبطی کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ حضورنبی کریم ۖ نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ا نتہاپسند ہندوئوں کی طرف سے نبی اکرم ۖ کی شان میں گستاخی نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے ضمیر کو جھنجھور کررکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو اپنی پسندیدہ کرکٹ ٹیموں اور کھلاڑیوں کی خوشی میں شریک ہونے پرانہیںہراساں کررہے ہیں اور تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اجلاس میں تحریک آزادی کشمیر کے شہداء اور فلسطینی شہداء کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اجلاس میں دیگر لوگوں کے علاوہ شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، نثار مرزا، حسن البناء ،حاجی سلطان بٹ ،سید اعجاز رحمانی، زاہد صفی، عدیل مشتاق وانی ، گلشن احمد اوردیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button