مقبوضہ جموں و کشمیر

”بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کررکھے ہیں“سرینگر میں پوسٹر چسپاں 

pos09

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کئی آزادی پسند تنظیموں نے یہ پوسٹر سری نگر اور دیگر علاقوں میں کل10دسمبر بروز اتوار منائے جانے والے” انسانی حقوق کے عالمی دن“ کی مناسبت سے دیواروں ، ستونوں،کھمبوں وغیرہ پر چسپاں کیے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت سمیت تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔
انسانی حقوق کا عالمی دن ہر برس 10 دسمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 10 دسمبر 1948 کو انسانی حقوق کاعالمی اعلامیہ (یو ڈی ایچ آر) منظور کیاتھا۔
پوسٹروں میں درج تحریر میں دنیا کی توجہ بھارتی فوجیوں اور قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری قتل و غارت ، گرفتاریوں ، املاک کی ضبطی ، ملازمین کی برطرفی اور دیگر چیرہ دستیوں کی طرف مبذول کرائی گئی اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں کردار ادا کرے تاکہ کشمیریوں کی مشکلات ختم ہوں۔ یہ پوسٹر فیس بک، ایکس ،وٹس ایپ اور سماجی رابطوں کی دیگر سائٹوں پربھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button