مقبوضہ جموں و کشمیر

تحریک آزادی کی پہلی شہید خاتون جلہ بانوکوان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے مختلف رہنماﺅں نے1990ءمیں شروع ہونے والی مسلح تحریک کی پہلی شہید خاتون جلہ بانوکو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جلہ بانو بی ایس سی کی طالبہ تھی اور 1990ءمیں آج ہی کے روز نواکدل سرینگر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئی تھیں۔ جلہ بانو 04 مئی 1990ءکو نواکدل سرینگر میں نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد ایک بزرگ شخص کو قابض فوجیوں کے تشدد سے بچانے کی کوشش کررہی تھیں جب فوجیوں نے فائرنگ کرکے انہیںشہید کردیا۔ اگلے دن نمازجنازہ کے بعد ان کے بھائی کوبھی لاپتہ کردیا گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے جلہ بانو کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی مظالم سے تحریک آزادی کشمیرکو دبایا نہیں جاسکتا ۔انہوں نے حصول مقصد تک جدوجہد آزاد ی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button