مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، ضلع بارہمولہ کے قصبے پٹن میں مکمل ہڑتال

shortdown

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ پٹن میں تاجر یونین کی جانب سے ایک عوام دوست مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اور خالد فیاض کے تبادلے کے خلا ف احتجاج کے طور پر شہر میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی گئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تمام تاجروں اور دکانداروں نے پولیس افسر کے اچانک تبادلے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے میڈیکل سٹورز کے علاوہ اپنے کاروبار بند رکھے ہیں۔ پٹن میں ہڑتال کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہے۔تاجر یونین نے انسپکٹر فیاض کو ”عوام دوست”قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
یونین کے صدر ناصر شاہ نے ایک آڈیو اعلان کرتے ہوئے تاجروں پر زور دیا کہ وہ احتجاج میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام تاجروں اور دکانداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انسپکٹر خالد فیاض کے تبادلے کے خلاف احتجاج کے لیے اپنی دکانیں بند رکھیں۔
یہ ہڑتال مودی حکومت کے فیصلے سے تاجروں کی یونین کی عدم اطمینان کا ایک مظاہرہ ہے، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ اس سے پٹن میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button