مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نہتے کشمیریوں کی مسلسل نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

freedomسرینگر:غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کے انکے بنیادی سیاسی حقوق سے مسلسل محرومی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی مسلسل نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری سے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کی غرض سے مودی حکومت کی طر ف سے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی رکوانے کیلئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کشمیر کے آزادی اور امن پسند عوام کی بہادری اور مثالی ثابت قدمی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ سے زائد قابض افواج تعینات کر کے قبرستان جیسی خاموشی نافذ کر رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی پر امن اور منصفانہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیںجیسا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ان کے اس بنیادی حق کی ضمانت فراہم کی گئی ہے ۔حریت ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور تنازعات کے حل کے متفقہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اپنے مذموم عزائم سے بھارت کو روکے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی فسطائی حکومت کی جانب سے کشمیریوںکی نسل کشی ، ماورائے عدالت قتل، جبری گرفتاریاں اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں روکوائیں ۔ حریت ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی امن اور خوشحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کاپائیدار حل ناگزیر ہے ۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں محمد سلطان بٹ، جاوید احمد بٹ، شیخ یعقوب، مشتاق احمد اور منظور احمد شاہ نے اسلام آباد میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہندوتوا طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں اپنا مذموم ایجنڈا مسلط کرنے کے لیے بھارتی عدلیہ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button