مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض حکام نے مزید دو کشمیری ملازمین کو برطرف کردیا
سرینگر 02 نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے مزید دو کشمیری سرکاری ملازمین کو تحریک آزادی کے حامی ہونے کے الزام پر برطرف کردیا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے منگل کے روز بتایا کہ جنوبی کشمیر میں جیل خانہ جات کے ایک ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ اور ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کو حریت پسندوں کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں برطرف کیاگیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض حکام نے محکمہ جیل خانہ جات کے سپرانٹنڈنٹ فیروز احمد لون اور بجبہاڑہ کے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل جاوید احمد شاہ کو حریت پسند تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کے الزام پر ملازمت سے برطرف کر دیا ۔ انہیں بھارتی آئین کی دفعہ311 کے تحت ملازمت سے نکالاگیا ہے جس کے تحت برطرفی سے پہلے کوئی تحقیقات نہیں کی جاتی۔