مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :آتشزدگی میں سی آر پی ایف کیمپ بری طرح متاثر

سرینگر13دسمبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں منگل کی صبح سرینگر کے علاقے اندرا نگرمیں آگ بھڑک اٹھنے سے بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک کیمپ اور ایک عارضی شیڈ بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔
آگ آج صبح اندرا نگر میں سی آر پی ایف کی 73بٹالین کے ایک کیمپ کی بالائی منزل سے لگی۔آگ پر بروقت قابوپالیاگیا تاہم کیمپ کی بالائی منزل مکمل طور پرجل کر خاکستر ہو ئی اور ایک شیڈ کو بھی نقصان پہنچا۔
ادھر پولیس آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لے رہی ہے اور اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ سی آر پی ایف کے اہلکار جو اکثر اپنے سینئرز کے ہاتھوں امتیازی سلوک سے ناخوش رہتے ہیں کا تو آتشزدگی کے واقعے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button