بھارت

تامل ناڈو: بھارتی سینٹرل انڈسٹریل فورس کے کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

770893-deathچنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے ایک پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینٹرل انڈسٹریل فورس کے کانسٹیبل اے کمار نے ریاست کے علاقے اینور میں واقع کامراجار پورٹ میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔کمارگزشتہ چھ ماہ سے کامراجار بندرگاہ میں سینٹرل انڈسٹریل فورس میں تعینات تھا۔پولیس کے مطابق گشت کے دوران کمار کے ساتھی اہلکار نے اسے اپنی چوکی پر خون میں لت پت پایا۔ اسے فوری طورپرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کانسٹیبل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button