بھارت

بھارت :اکالی دل رہنما ہرجیندر سنگھ کو امرتسر میں گولی مار کرقتل کر دیا گیا

امرتسر: سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے رہنما ہرجیندر سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اے ڈی سی پی ہرپال سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ مقتول سکھ رہنما ہرجیندر سنگھ کوجو کونسلر تھے، چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے چیرتھا میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ ہرجیندر سنگھ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔اکالی دل کے سینئر لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا نے بتایاکہ مقتول رہنما کو دھمکی آمیز کالیں موصول ہو رہی تھیں جس کے بارے میں انہوں نے پولیس کو مطلع کیاتھا لیکن پولیس نے کچھ نہیں کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button