بھارت

7سو سے زائد بھارتی طلباءکو کینیڈا سے ملک بدری کا سامنا

اوٹاوا16مارچ ( کے ایم ایس ) 7سو سے زائد بھارتی طلباءکو جعلی دستاویزات کی بنا پر کینیڈا سے ملک بدری کا سامنا ہے۔
بھارتی طلبا ءکو کینیڈ بارڈر سروس ایجنسی (سی بی ایس اے) کی جانب سے ملک بدری کا مکتوب موصول ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان 700 طلباء نے ایجوکیشن مائیگریشن سرویس جالندھر کے ذریعہ اسٹڈی ویزوں کی درخواستیں دی تھیں۔انہوں نے داخلہ فیس سمیت تمام اخراجات کیلئے طلبہ سے 16 لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کی تھی جس میں طیارے کے ٹکٹس اور سیکوریٹی ڈپازٹس شامل نہیں تھے۔ یہ طلباء2018-19 میں کینیڈا گئے تھے۔
دھوکہ دہی کا اس وقت پتہ چلا جبکہ ان طلباءنے کینیڈا میں مستقل سکونت(پی آر) کیلئے درخواست دی۔ جب ان کے کالج میں داخلے کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی تو وہ جعلی پائی گئیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button