بھارت

بی جے پی سنگل پارٹی حکومت چلانا چاہتی ہے، حزب اختلاف ارکان کی معطلی افسوسناک ہے۔کانگریس

main-qimg-4200e9cf935f7a3516f20252633919b9-lqنئی دلی:انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے اپنے جائز مطالبات کیلئے آواز اٹھانے پر ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ خود مختار ہو کر سنگل پارٹی حکومت چلانا چاہتی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی سنگین خلاف ورزی پر وزیر داخلہ کا بیان چاہتے تھے جس پر انہیں معطل کیا گیاجو افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہا کہ درانداروں کو پارلیمنٹ میں گھسنے میں مدد دینے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سے اب سے کوئی تحقیقات کیوں نہیں کرائی گئیں ، سیکورٹی کے ذمہ دار سینئر افسروں کو کیوں جواب دہ نہیں بنایا گیا۔کانگریس صدر نے کہا کہ در آنداز اپنے جوتوں میں گیس کنستروں کو چھپا کر پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہونے میںکیونکر کامیاب ہوئے لہذا حکومت بتائے کہ اس بڑی انٹیلی جنس ناکامی کاکون ذمہ دار ہے۔
انہوںنے کہا کہ مودی حکومت جمہوریت کو تباہ کررہی ہے ، اپوزیشن ارکان کو معطل کر کے اس نے یہی کام کیا ہے۔یاد رہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا کی سیکورٹی میں کوتاہی کے واقعے پر وضاحت طلب کرنے پر اپوزیشن کے143کے لگ بھگ ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button