بھارت

ہریانہ میں سرکاری سکول پرنسپل کا 9 سالہ دلت طالب علم پر تشدد

چندی گڑھ 24 اگست (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک سرکای سکول کے پرنسپل نے سوالوں کا جواب نہ دینے پر ایک نو سالہ دلت طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ریاست کے علاقے حصار میں ایک سرکاری سکول میں زیر تعلیم کلاس 3 کے طالب علم کو سکول کے پرنسپل نے بے رحمی سے مارا پیٹا۔پرنسپل نے لڑکے سے کچھ سوالات کیے جن کا وہ جواب دینے میں ناکام رہا۔ پرنسپل نے غصے میں آکر بچے کومارنا شروع کیا جس سے اسے چوٹیں آئیں۔ طالب علم کو بعد ازاں قریبی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں سے اسے سرکاری اسپتال ریفر کیا گیا۔پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button