مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں ”چلہ کلاں“کا آغاز، منفی درجہ حرارت سے آبی ذخائر منجمند
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں”چلہ کلاں “کاآغاز ہو گیا ہے۔ شدید ترین سردی کا دورانیہ ”چلہ کلان‘ 21دسمبر سے 31جنوری تک جاری رہتا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق موسم سرما کے یہ چالیس روزانتہائی ٹھٹھرتی سردی کے ہوتے ہیں اور مقبوضہ وادی کشمیر میں اس دوران درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے درج ہوتا ہے اور آبی ذخائر یہاں تک کہ گھروں میں نصب پانی کے نل بھی منجمندہوجاتے ہیں ۔ چلہ کلان لوگوں کو گھروں تک محدود کردیتا ہے اور جن کمروں میں گرمی کا انتظام نہیں ہوتا ان میں شاید ہی کوئی بیٹھنے کی جرات کرتاہے ۔