مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : پن بجلی کی پیداوار میں 85فیصد کمی

power-Heavy-Snowfall-disrupts-electric-supplyسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پانی کی قلت کی وجہ سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں تقریبا 85 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ پورے مقبوضہ علاقے میں پن بجلی کی مجموعی پیداوار1200میگاواٹ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری ایچ راجیش پرساد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بجلی کی پیداوار میں بہت بڑا شارٹ فال آیاہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں مجموعی طورپر 1200میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ تاہم پانی کی کمی کی وجہ سے صرف 150میگاواٹ بجلی ہی پیدا ہو رہی ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ علاقے میں بجلی کے بڑے شارٹ فال کی وجہ سے کشمیری عوام کو بڑے پیمانے پر اعلامیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button