مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :این آئی اے کی عدالت نے 23کشمیریوں کو اشتہاری قراردیدیا

NIAجموں:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے23کشمیریوں کو اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کوچیلنج کرنے پر ” اشتہاری” قرار دیدیا ہے۔
ڈوڈہ میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 13کشمیریوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گزشتہ سال اشتہاری قرار دیا تھا۔ این آئی اے کی عدالت کی طرف سے مزید23کشمیریوں کو اشتہار ی قراردینے کے بعد اشتہاری قراردیئے گئے کشمیریوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 36ہو گئی ہے جن کا واحد جرم اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو چیلنج کرنا ہے ۔عدالت نے ان کشمیریوں کو اپنے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے سلسلے میں پیش ہونے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیاہے بصورت دیگر ان کی املاک اور جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے آزادی پسند تمام کارکنوں کو اشتہاری قراردینے اور بعد ازاں بھارت مخالف ہونے کا الزام لگا کر ان کی املاک ضبط کرنے کی پالیسی وضع کی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button