مقبوضہ جموں و کشمیر

فرانسیسی اخبار نے کشمیر کو بھولی بسری جنت قرار دیدیا

WhatsApp-Image-2019-01-03-at-16.26.49اسلام آباد:
فرانسیسی اخبار” لی فگارو“ نے اپنی ایک رپورٹ میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کو ”بھولی بسری جنت“ قرار ددیتے ہوئے اسکی تعریف تو کی ہے لیکن بیگناہ کشمیریوں کو علاقے میں تعینات دس لاکھ کے قریب بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ کئی دہائیوں سے جن بے پناہ مسائل و مشکلات کا سامنا ہے انہیں نظر انداز کیا ہے۔
اخبار نے یہ نہیں لکھا کہ بھارتی فوجیوں نے صرف گزشتہ برس( 2023) میں 248 بے گناہ کشمیری شہید کیے۔
لیگل فورم فار کشمیر (ایل ایف کے ) نے بھی ” بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال جنوری تادسمبر 2023“ کے عنوان سے اپنی سالانہ رپورٹ میں مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا اچھی طرح سے پردہ چاک کیا ہے۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر کو جنت ارضی کہا جاتا ہے لیکن اس جنت ارضی کو بھارتی فوجیوں نے جہنم میں تبدیل کر دیا ہے جہاں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ برس محاصرے اور تلاشی کی کم از کم 260کارروائیاں عمل میں لائیں،248کشمیری شہید کیے اور بڑی تعداد میں لوگوں کی املاک کوتوڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔قابض بھارتی فوجیوں نے 1989سے اب تک ایک لاکھ کے لگ بھگ کشمیری شہید جبکہ 8ہزار لاپتہ کیے، سینکڑوں خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں بدنام زمانہ بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا ذکر بھی نہیں ہے اخبار نے یہ سب نظر انداز کر کے اپنی رپورٹ کی اہمیت خود گھٹا دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button