بانڈی پورہ میں پوسٹر چسپاں، لوگوں سے بی جے پی اور اسکے ایجنٹوں سے دور رہنے کی اپیل

سرینگر20 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بانڈی پور اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بانڈی پورہ کو ہندو توا کی حامی بھارتیہ جنتا پارٹی سے بچائیں جہاں میونسپل اور دیگر سول اداروں کے دفاتر کو اس ہندو توا تنظیم کے ایجنٹوں نے اپنے تصرف میں کر رکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بانڈی پورہ اور مقبوضہ علاقے کے دیگر حصوں میں ’کشمیر بچاﺅ یوتھ ونگ‘ کی جانب سے چسپاں کیے گئے پوسٹروںمیں مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی زیر قیادت ہندوتوا قوتوں کے ناپاک عزائم سے عوام کو خبردار کیا گیا۔
پوسٹروں میں رقم تحریر میں کہا گیا کہ لوگوں کو ایسے تمام عناصر کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے جو کشمیر دشمن عناصر اور ہندوتوا گٹھ جوڑ دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔پوسٹروں میں لکھا ہے ”قاتل بی جے پی-نہیں نہیں، بانڈی پور کو ہندوتوا آر ایس ایس-بی جے پی سے بچاو¿“ اور ”بی جے پی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: