بھارت

مساجد خالی کریں ورنہ نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں:بی جے پی رہنما کی مسلمانوں کو دھمکی 

K-S-Eshwarappaبنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما کے ایس ایشورپا نے ایک بار پھر مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ مندروں کی زمینوں پر تعمیر کی گئی مساجد خالی کردیں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

کے ایس ایشورپا نے بیلگاوی میں ہندو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متھرا سمیت مزید دو مقامات زیر غور ہیں۔ ایک بار عدالتی فیصلہ آجائے توہم مندروں کا تعمیراتی کام آگے بڑھائیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔سابق وزیر نے کہاکہ  اگرمسلمان رضاکارانہ طور پرمساجد خالی کریں گے تو ان کو فائدہ ہوگا۔ بصورت دیگرکتنے لوگ مارے جائیں گے اور کیا کچھ ہوگا، ہمیں نہیں معلوم ، نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بی جے پی رہنمانے اس طرح کا دھمکی آمیز بیان دیا ہو۔ گزشتہ سال دسمبر میں بھی ایشورپا نے اسی طرح کا بیان دیا تھاکہ ملک میں مندر کو تباہ کرنے کے بعد بنائی گئی ایک بھی مسجد کو نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ میں وعدہ کرتاہوں کہ بھارت ایک ہندوملک بنے گا۔انہوں نے کہاکہ22جنوری کو پوری دنیا کی نظریں ایودھیا پر ہونگی۔انہوں نے کہاکہ کاشی وشواناتھ مندر کے معاملے پر عدالتی کارروائی ہندوئوں کے حق میں ہے۔ متھرا میں کرشنا مندر کے لیے سروے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایک ایک کرکے سب کچھ ہو جائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوتوا انتہا پسند بھارت میں ایک کے بعد دوسری مسجد کو اس سفید جھوٹ کا بہانہ بنا کر نشانہ بنا رہے ہیں کہ یہ مندر کی جگہ پر بنائی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button