بھارت

ناگپور یونیورسٹی میں ”بی جے پی اور جن سنگھ“ کی تاریخ پڑھائی جائے گی

ممبئی31 اگست (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مہاراشترکے ضلع ناگپورکی راشٹر سنت توکوجی مہاراج یونیورسٹی میں انڈین نیشنل کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ کو نصاب سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ اب طلباءکو جن سنگھ ، بی جے پی اور رام جنم بھومی کی تاریخ پڑھائی جائے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ فیصلہ یونیورسٹی کی بورڈ آف پریکٹس کمیٹی میں اکثریت سے کیا گیا ہے۔بورڈ کے صدر شام کوریٹی نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے ایم اے سیکنڈ ایئر کے نصاب میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اگلے سیشن سے طلباءکو بی جے پی کے قیام سے لیکر سال2000تک پارٹی کی توسیع کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی ، 1980سے2000کے درمیان کی رام جنم بھومی تحریک کو بھی بڑھایا جائے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ سال 2019کے شروع میں یونیورسٹی نے بی اے کے دوسرے سال کے نصاب میں ”قوم کی تعمیر میں میں آر ایس ایس کا کردار“ پر ایک باب شامل کیا ہے جبکہ یونیورسٹی کے نصاب سے ”اعتدال پسند سیاست کی نوعت “ اور ” فرقہ واریت کا عروج اور ترقی“ کے ابواب کو ہٹا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ناگپور میں ہی ہندو توا تنظیم ”آر ایس ایس “کا ہیڈکوارٹر قائم ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button