مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنانے کیلئے خصوصی تحقیقاتی ادارے کا قیام

اسلام آباد 04نومبر (کے ایم ایس )
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے نت نئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرر ہی ہے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ادارے کا قیام بھارتی سول اور عسکری حکام کااسی طرح کا ایک جابرانہ اقدام ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانے والی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اگرچہ ایک خودمختار ادارہ ہو گاتاہم وہ بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کے تعاون سے کام کرے گی تاکہ کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دے کر ان کا خاتمہ کیا جا سکے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت نے پہلے ہی این آئی اے کے ذریعے کشمیریوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور تقریبا پوری حریت قیادت کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کر رکھا ہے ۔ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب بھارتی تحقیقاتی ادارہ این آئی اے جسے بھارتی فوج اور پولیس کی حمایت حاصل ہے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوںمیں چھاپے نہ مارے۔مودی حکومت کے زیر نگرانی مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جرائم کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے نام سے ایک خصوصی ادارے کی منظوری دی گئی ہے ۔ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے قیام کے حکم کے اجرا کے ساتھ ہی کشمیریوں میں خوف ودہشت پید اکرنے کیلئے پورے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر فوجی بنکر قائم کردئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کشمیریوں کا حوالہ دیتے ہوئے مودی حکومت خبردار کیاگیا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف اس کے جابرانہ ہتھکنڈے مکمل طورپر ناکام ثابت ہو ں گے کیونکہ کشمیری کسی بھی صورت میں اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی ترک نہیں کریں گے چاہے بھارت ایسی درجنوں مزید تحقیقاتی ایجنسیاں قائم کر دے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button