مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے، شبیر شاہ

Shabbir Shshسرینگر 14جنوری ( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کی بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال کا موثر نوٹس لے۔
شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے معصوم شہریوں کو قتل کر رہی ہیں۔
انہوں نے راجوری میں شہریوں کے قتل کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارستانی قرار دیااور کہا کہ بھارتی فوج اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے لوگوں کو قتل کرنے کا ایک خوفناک ٹریک ریکارڈ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اسلام آباد کے علاقے چھٹی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کا قتل اور وندھامہ میں 23 پنڈتوں کی ہلاکتیں اس بات کی واضح مثالیں ہیں کہ بھارت حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے علاقے میں اقلیتی برادری کے افراد کا خون بہارہا ہے۔
شبیر احمدشاہ نے راجوری کے ڈانگھری گاو¿ں میں حالیہ ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دراصل ان ہلاکتوں کی آڑ میں علاقے میں بی جے پی کارکنوں کو مسلح کرنے کے لیے ایک میدان تیار کر رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈانگھری واقعے کے بعد بھارتی فوجیوںنے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران درجنوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکیا ہے اور انکی بلا جواز گرفتار کا جواز پیدا کرنے کے لیے انہیں عسکریت پسند قرار دیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما نے عالمی برادری پر زور دیاکہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button