مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو ویلج ڈیفنس گارڈز ہلاک

جموں:
بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے ویلج ڈیفنس گروپ کے دوگارڈز کو قتل کردیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ یہ واقعہ کشتواڑ کے جنگلات میں پیش آیاہے ۔ ویلج ڈیفنس گارڈز کی لاشیں ابھی تک برآمدنہیں ہو سکی ہیں۔بھارتی فورسز نے لاشوں کی تلاش اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پرتلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button