APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کابھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پر اظہار تشویش

APHC (1)

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیرشاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری قتل وغارت، غیر قانونی گرفتاریوں، خواتین کی بے حرمتی ، مکانات اور دیگر املاک کی تباہی کی شدید مذمت کی۔انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مذموم بھارتی عزائم کی مذمت کی۔شیخ عبدالمتین نے کشمیری شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائو ں، کارکنوں اور نوجوانوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، مولوی بشیر احمد، بلال صدیقی، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، ایاز محمد اکبر، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین ، مشتاق الاسلام اور دیگر نظر بند حریت رہنمائوں ، کارکنوں اور نوجوانوں کی فوری رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے رہنمائوں امتیاز وانی، شیخ محمد یعقوب، الطاف احمد بٹ، چوہدری شاہین اقبال، مشتاق احمد بٹ، زاہد صفی، سید اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، ایڈووکیٹ پرویز احمد اور راجہ شاہین نے بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیاہے۔ انہوں نے اپنے بیانات میں کہاکہ حریت پسند کشمیری عوام بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے اپنے پیدائشی حق خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے اور بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button