APHC-AJK

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو باخبر کرنے کیلئے میڈیا کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، محمود ساغر

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ موجودہ دور ذرائع ابلاغ کا دورہے جسکی اہمیت ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے ذرائع ابلاغ کا بھر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔
محمود احمد ساغر نے ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر میں کشمیری صحافیوں کے ایک وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا ایک اہم ہتھیار بن چکا ہے جسے بھارتی سامراجی حربوں کو بے نقاب کرنے کیلئے استعمال میں لایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے وفد کے ارکان پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کرنے اپنے قلم کا خوب استعمال کریں۔
اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما غلام محمد صفی بھی موجود تھے جنہوں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے 05 اگست 2019 کے بعدنہتے کشمیریوں پر مظالم میں شدت لائی ہے لہذا اس صورتحال میں میڈیا کے ساتھ وابستہ افراد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کی مبذول کرانے کیلئے اپنی پیشہ وروانہ صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے استعمال میں لائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button