مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

protest-01

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کشمیری عوام کو معاشی اور سیاسی طورپر نشانہ بنانے کی مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے واگورہ میں پانچ دیہات کے لو گ بجلی کے بلوں اضافے کے خلاف احتجاج کیلئے اکٹھے ہوئے ۔ وترگام واگورہ، کائوچک، شیخ پورہ، درد پورہ، شیر پورہ اور ہرنار کے رہائشی واگورہ میں محکمہ بجلی کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے قابض انتظامیہ کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باوجود ان سے بجلی کے اضافی بل وصول کیے جا رہے ہیں۔ درد پورہ کے رہائشی عبدالغفار نے میڈیا کو بتایا کہ بجلی کے بلوںمیں اضافہ ان کیلئے ناقابل قبول ہے۔ مشتعل مظاہرین نے کہاکہ انہیں صرف چار گھنٹے کیلئے بجلی فراہم کی جاتی ہے تاہم بجلی کے بلوں میں کئی گنا اضافہ کیاگیا ہے ۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر بجلی کے اضافہ بل واپس نہ لیے گئے تو ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button