مقبوضہ جموں و کشمیر

اتر پردیش بھارت کا نیا جموں و کشمیر ہے:عمر عبداللہ

Umar-Abdullah

لکھنو 04 اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے بھارتی ریاست اترپردیش میں آٹھ کسانوں کی ہلاکت پر مودی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش بھارت کا نیا جموں و کشمیر بن گیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کی تمام بڑی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ﺅں کوجنہوں نے لکھیم پورتشدد کے بعد موقع پر جانے کی کوشش کی یا تو روک دیا گیا یا حراست میں لے لیا گیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا سفر لاشوں پر نہیں ہو سکتا۔ کسی کو بھی ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو لکھنو سے لکھیم پور جانے سے روک دیا گیا۔ جس کے بعد اکھلیش سڑک پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔ بعد میں انہیں اور پارٹی کے مرکزی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور پراگتیشیل سماجوادی پارٹی لوہیا کے سربراہ شیو پال سنگھ یادو کو لکھیم پور کھیری جانے کی کوشش کرنے پر حراست میں لیا گیا جبکہ راشٹریہ لوک دل کے صدر جینت چودھری اور عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کو مختلف جگہوں پر روکا گیا۔ بہوجن سماج پارٹی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا کو بھی لکھیم پور جانے سے روک دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button