مقبوضہ جموں و کشمیر

علی گڑھ : کشمیری طالب علم کی پراسرار حالت میں موت

dead-oW8jMKعلی گڑھ : بھارت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس کے قریب کے علاقے صحاب باغ میں ایک کشمیری طالب علم کی کرایے کے کمرے میں پراسرار حالت میں موت واقع ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدنان الطاف مغلو نانامی طالب علم اے ایم یو کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں گیارویں جماعت کا طالب علم تھا۔
طالب علم بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا رہائشی تھا۔ یونیورسٹی کے پروفیسر محمد وسیم علی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ عدنان الطاف کو آج صبح کمرے میں مردہ پایا گیا، ان کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے ہی معلوم ہو پائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم کے والدین کو اطلاع دے دی گئی ہے اور وہ بیٹے کی میت لینے علی گڑھ روانہ ہو گئے ہیں۔یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباءنے عدنان کی موت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button