مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں کیطرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
سرینگر12 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں کی طرف سے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں اورسینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے حق خود ارادیت کے حصول کی حق پر مبنی آواز کو دبانے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف احتجاج کو روکنے کیلئے سری نگر، کپواڑہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، بڈگام، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام رام بن ، کشتواڑ ، ڈوڈہ ، راجوری ، پونچھ اور سانبہ اضلاع کے مختلف قصبوں، دیہاتوں اور محلوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ قابض بھارتی فورسز اہلکارسرینگر جموں شاہراہ پر بھی گاڑیوں ، مسافسروں اور راہگیروں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔