مقبوضہ جموں و کشمیر

دہلی کی عدالت کا سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کوضبط کرنے کا حکم

نئی دہلی28جنوری(کے ایم ایس)دہلی کی ایک عدالت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں فنڈنگ سے متعلق ایک جھوٹے کیس میں سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفترکو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شیلندر ملک نے راج باغ سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ کوارٹر کو ضبط کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے مضحکہ خیز آبزرویشن دی کہ حریت دفتر وہ جگہ ہے جہاں احتجاج اور فنڈنگ کے لئے حکمت عملی بنانے اور جموں کشمیر میں بدامنی پیدا کرنے کے لئے اجلاس ہوتے تھے۔بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے2017میں مختلف حریت رہنمائوں کو منی لانڈرنگ اور عسکریت پسندی کی فنڈنگ کے جھوٹے الزامات پر گرفتار کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس دو درجن سے زائد سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کا ایک اتحاد ہے جو 9 مارچ 1993 کو تشکیل دیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button