APHC-AJK

بھارت کشمیر دشمن ظالمانہ پالیسیوں کے ذریعے تنازعہ کشمیر کی حقیقت تبدیل نہیں کر سکتا

APHC (1)اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا حکومت اپنی کشمیر دشمن ظالمانہ پالیسیوں سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے بارے میں بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی نے پوری دنیا کے امن کو خطرہ میں ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوںکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد ، گھروں پر چھاپوں، محاصرے اور تلاشی کی نام نہادکارروائیوں اور جبری گرفتاریوں کاسلسلہ تیز کر دیا ہے۔ حریت رہنمائوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر کے حوالے سے اپنی ظالمانہ پالیسی ترک اور کشمیریوں کو ان کاناقابل تنسیخ حق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حریت قیادت اور ہزاروں کشمیری نوجوانوں کوجھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت جیلوں میں غیر قانونی طورپر قید کر رکھا ہے ۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ ایک دن ضرور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر یں گے ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لے اورتنازعہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور اپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرے ۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دیگر رہنمائوں امتیاز احمد وانی، شیخ یعقوب، راجہ شاہین، اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، زاہد صفی، مشتاق احمد بٹ اور سید گلشن احمد نے اپنے الگ الگ بیانات میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے مذموم مقاصد کیلئے دریائے چناب کے پانی رخ موڑ رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button