لداخ

کے ڈی اے اور ایل اے بی کی جانب سے کل کارگل میں ہڑتال کی کال

1985f872-05ec-4d59-be30-8765e2ac3845لیہہ، : لداخ میں مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور طلبہ تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے دو گروہوں، کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) اور لیہہ اپیکس باڈی(ایل اے بی )نے اپنے مطالبات کے حق میں کل کارگل میں مکمل ہڑتال اور "لیہہ چلو”مارچ کی کال دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مطالبات میں لداخ کے لیے ریاست کا درجہ، چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات، لداخ کے لیے پبلک سروس کمیشن ،ملازمتوں کے جلد از جلد بھرتی عمل کا آغاز اور لیہہ اور کارگل کے لیے پارلیمنٹ کی دو الگ نشستیں شامل ہیں۔
ڈیموکریٹک الائنس اور اپیکس باڈی نے کارگل اور لیہہ میں میٹنگ کے دوران کل پورے لداخ خطہ میں ہٹرتال کا اعلان کیا ہے۔
لیہہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپیکس باڈی کے نائب صدر Tsering Lakrok تیسرنگ لکروک نے تمام مسائل کے پس منظر پر روشنی ڈالی۔اس دوران انہوں نے بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کے ساتھ ایپکس باڈی اور کے ڈی اے کے درمیان ہونے والی ملاقات کا ذکر کیا جس میں انہوں نے مطالبات کی تحریری درخواست کی۔انہوں نے کہا ہے کہ تفصیلی مسودے جمع کرانے کے باوجودوزارت داخلہ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button