بھارت

تاج محل میں مسلمانوں کو سالانہ عرس منانے سے روکنے کے لئے ہندوتوا گروپ کا عدالت سے رجوع

taj-mahal-2320800_1280آگرہ: بھارت میںہندو انتہاپسند تنظیم” اکھل بھارت ہندو مہاسبھا ”نے تاج محل میں تین روزہ عرس پر پابندی لگوانے کے لئے آگرہ کی ایک عدالت سے رجوع کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عرس کی تین روزہ تقریبات 6فروری سے شروع ہونگی۔یہ عرس مغل بادشاہ شاہ جہاں کی وفات کی یاد میں منایا جاتا ہے جس نے 1653میں آگرہ میں تاج محل تعمیر کروایا تھا۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قراردیاہے۔میڈیا رپورٹس میںکہا گیا کہ درخواست گزار نے نہ صرف عرس کی تقریبات کو چیلنج کیا ہے بلکہ مشہور یادگار کے اندر مفت داخلے پر بھی اعتراض کیا ہے۔درخواست گزار نے عرس منانے پر مستقل پابندی کی استدعا کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل انیل کمار تیواری نے کہا کہ تاج محل میں ہونے والی تقریب کے لیے مفت داخلے پر بھی اعتراض کیاگیا ہے۔ہندوتوا گروپ کے ترجمان سنجے جاٹ نے کہا کہ ہم نے درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سید ابراہیم زیدی کی سربراہی میں قائم عرس کمیٹی کے منتظمین کو تاج محل میں عرس منانے سے روکا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button