بھارت

مودی سرکاری املاک فروخت کر کے ملک کو برباد کر رہے ہیں، راہل گاندھی


نئی دہلی 25 اگست (کے ایم ایس)
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرکای املاک فروخت کرنے میں مصروف ہے اور اس نے سب کچھ فروخت کرکے ملک کو بربادی کی راہ پر لانے کی تیاری کرلی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیر اعظم نریندر مودی اپنے دو تین سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے عوام کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیںاور ملک نے گزشتہ 70 برس میں جو کچھ کمایا ہے اسے وہ اپنے ان چند سرمایہ دار دوستوں کو سونپ کر نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی حکومت کی مالیاتی بدانتظامی کی وجہ سے ملک کی اقتصادی صورتحال بہت خراب ہوگئی ہے اور اس میں بہتری کے لیے انہوں نے جو راستہ منتخب کیا ہے اس سے ملک کے اقتصادی حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آنے والی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو بہتر بنانے کے لئے غلط راستہ چنا ہے جسکی کوئی بھی محب وطن مخالفت کرے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button