بھارت

وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول ہے : جماعت اسلامی ہند

jami

نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مسلم کمیونٹی کے لیے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جماعت اسلامی ہندکے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے ایک بیان میں کہا کہ اس بل کا مقصد وقف املاک اور برادریوں کی خود مختاری اور سالمیت کو کمزور کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بل میں ”کلیکٹر راج” کی ایک شکل متعارف کرائی گئی ہے جس میں کلکٹروں کو وقف املاک پر غیرمعمول اختیارات دیے گئے ہیں، وقف ٹریبونل کی فیصلہ سازی کے کردار کو نقصان پہنچایاگیا ہے اور وقف کے تصور کو ختم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کا مسودہ متعلقہ فریقین کے ساتھ بامعنی مشاورت کے بغیرتیار کیا گیاہے۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن جماعتیں اور جے ڈی یو اور ٹی ڈی پی جیسی این ڈی اے کی اتحادی جماعتیں بل کی مخالفت کریں گی ۔ انہوں نے کہا اگر ضرورت پڑی تو ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے کیونکہ ترامیم آئینی دفعات اور انصاف کے منافی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button