مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں:گجر بکروال اسٹوڈنٹس الائنس کا شیڈول ٹرائب کا درجہ ختم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

Guujarجموں :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گجر بکروال اسٹوڈنٹس الائنس کے زیر اہتمام جموں یونیورسٹی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین نے مودی کی بھارتی حکومت کی طرف سے گجر بکروال برادری کاشیڈول ٹرائب کا درجہ ختم کرنے کی شدید مذمت کی ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی پارلیمنٹ کے جاری بجٹ اجلاس میں پیش کئے گئے جموں و کشمیر شیڈول ٹرائب ترمیمی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔الائنس کے ارکان نے مجوزہ ترمیمی بل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ  مقبوضہ جموں و کشمیر میں قبائلی برادریاں مودی حکومت کے اس غیر آئینی اقدام کے خلاف متحد ہیں۔کیمونٹی کے ارکان ”جموں وکشمیر شیڈول ٹرائب ترمیمی بل کی منسوخی ”کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔اتحاد نے مودی حکومت کے اس اقدام کے خلاف مقبوضہ علاقے کے تمام قبائل متحد ہو کر احتجاجی مہم شروع کریں گے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا آئندہ عام انتخابات میں اپنے اس مذموم اقدام کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button