مقبوضہ جموں و کشمیر

لداخ میں زیر تعمیر پل گرنے سے 4مزدور اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے

لہہ 11اپریل (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کے ضلع لہہ میں ایک زیر تعمیر پل گرنے سے 4مزدور اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
حکام نے بتایا کہ نوبرا سب ڈویژن میں ضلع لہہ کے گائوں ڈسکٹ کے قریب زیر تعمیر پل کا ایک حصہ تیز ہوا کے باعث گر گیاجس کے ملبے تلے چھ مزدور پھنس گئے۔حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے چار افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ دو افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مرنے والوں کی شناخت راج کمار، ویرندر، منجیت اور لو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کوکی کمار اور راج کمار کا علا ج جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button