سرینگر: بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا

سرینگر12 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں ایک کشمیر ی نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا بھارتی فورسز نے سرینگرکے سرائے بالا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: