بھارت

آسام:تین سال کے دوران 3700سے زائد بچے لاپتہ ہوگئے

2گوہاٹی: بھارتی ریاست آسام میں گزشتہ تین سال کے دوران 3ہزار700سے زائد بچے لاپتہ ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواتین اوربچوں کی ترقی کی وزیر اجنتا نیوگ نے ریاستی اسمبلی میں کانگریس کے ایم ایل اے بھاسکر جیوتی برواہ کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 2021سے 2023 کے دوران 3ہزار779بچے لاپتہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے کئی کو بازیاب کراکر انکے اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔انہوں نے انکشاف کیاکہ ریاست کے تقریبا تمام اضلاع خصوصا کامروپ، ادلگوری، سونیت پور، کوکراجھار، لکھیم پور اور بسوناتھ سے بچوں کی اسمگلنگ کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button