بھارت

کویت کی سپر مارکیٹ نے بھارتی مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی

کویت07جون (کے ایم ایس)
بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈروں کے نبی کریم ۖ سے متعلق گستاخانہ بیان پر خلیجی ممالک کی ناراضگی کا معاملہ فی الوقت تھمتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے اور کویت میں ایک سپر مارکیٹ نے بھارتی مصنوعات کو ہٹا دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی لیڈروں کے بیانات کو اسلام مخالف قرار دیتے ہوئے العردیہ کوآپریٹو سوسائٹی کے اسٹورز نے احتجاجابھارت کی چائے اور دیگر مصنوعات کوفروخت سے ہٹا کر ٹرالیوں میں جمع کردیاہے۔کویت شہر میں واقع سپر سٹور نے چاول اورمصالحہ جات کو تھیلوں کو پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیا ہے جن پر عربی زبان میں تحریر درج ہے کہ ہم نے تمام بھارتی مصنوعات کو ہٹا دیا ہے ۔سپر سٹو ر کے سی ای او نصر الموتیری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہم بطور مسلمان اور کویتی شہری پیغمبر اسلام ۖ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button